یمن،ظالم آل سعودکے فضائی حملوں کئی مساجدشہید،تاریخی مقامات ملیامیٹ۔
شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}ظالم آل سعودنے سرزمین یمن کے عبادت خانوں،مساجد،تاریخی آثار کو بھی نہیں بخشا،جہاں آج ہونے والے فضائی حملے میں کئی مساجد سمیت تاریخی مقامات تباہ ہوئے۔
العالم نیوز چینل رپورٹ کے مطابق یمن پرظالم آل سعود کی جانب سے فضائی حملے مسلسل جاری ہیں،جہاں آج صنعاء کے مختلف مساجد کونشانہ بنائے گئےجس کے نتیجے میں کئی مساجد شہید اور وہاں موجود دینی کتابیں سمیت قرآن مجیدکے کئی نسخے شہیدہوئے،ان کے اوراق پارہ پارہ بکھرگئے، جس کی وجہ سے اللہ کی کتاب کی بے حرمتی ہوئی،مزیدیہ کہ اب خوف کی وجہ سے وہاں لوگ بھی نمازکی ادائیگی کے لئے جاناچھوڑدیاہے جس کے باعث مساجد ویران ہوگئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے رابطہ علمائے یمن کے رکن شیخ محمدالباشق کاکہناتھا کہ مساجد کونشانہ بنانا یہودیوں کی بدعت ہے،انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ یمن میں ظالم آل سعود دراصل دین اسلام کے خلاف جنگ کررہاہے،ان کامزیدکہناتھاکہ آل سعوداس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ یمنی عوام سیدناعلی ابن ابی طالب۔ع۔ کے ہاتھوں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے،سوآل سعودکی یمنیون کے ساتھ دشمنی اہل بیت۔ع۔ کی وجہ سے ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سےیمنی وزارت ثقافت کے وکیل أمة الرزاق جحاف کاکہناتھا کہ ظالم آل سعود نےنہ صرف مساجد کومسمارکرنے پراکتفاکیا بلکہ انہوں نے تویہاں کے اہم تاریخی آثارکوبھی ملیامیٹ کرکے رکھ دیا،جہاں صوبہ مأرب میں معبد صرواح کوتباہ کیاہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ان ظالموں نےیمن میں کچھ بھی نہیں چھوڑایہاں کے مساجد،آستانے،قلعیں سب تباہ کرکے رکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب صوبہ تعزاورعدن کے درمیان واقع ایک بہت بڑے ہستپال کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3عام شہری شہید،اور11افراد زخمی ہوئے ہیں،جبکہ ادھرصنعاء میں شہداء کی تعداد20تک پہنچ چکی ہے اور50سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔