مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں اتھوپیائی یہودیوں کا مظاہرہ

صہیونی حکومت کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف بیت المقدس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے اتھوپیائی یہودیوں پر صیہونی حکومت کی پولیس نے حملہ کردیا-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، سیاہ فاموں کے ساتھ صہیونی حکومت کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف، سیکڑوں اتھوپیائی نژاد یہودیوں نے بیت المقدس میں مظاہرہ کیا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شریک تقریبا دو ہزار یہودی، صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی طرف بڑھنا چاہتے تھے تاہم پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے جواب میں احتجاجی مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے سبب، صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں سے، ان یہودیوں اور صیہونیوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی ہے کہ جنھیں غاصب صیہونی حکومت نے مختلف قسم کی مراعات دینے کے بہانے سے، دنیا کے مختلف ملکوں سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں آباد کیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button