مکہ میں آل سعود کے اوباش نوجوانوں نے لڑکی کو اغوا کرکے دو دن بعد ذبح کردیا
شیعت نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) منگل کو سعودی عرب سے وابستہ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع ملی ہے کہ مکہ میں ایک نوجوان مغوی لڑکی کی لاش ایسی صورت میں برآمد ہوئی کہ اس کا سر تن سے جدا تھا۔
کل منگل کو سعودی عرب سے وابستہ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع ملی ہے کہ مکہ میں ایک نوجوان مغوی لڑکی کی لاش ایسی صورت میں برآمد ہوئی کہ اس کا سر تن سے جدا تھا۔
سوشل میڈیا میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مریم حسن عبد الوہاب عسیری نامی یہ لڑکی جسے چند روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا کی لاش مکہ کی ایک گلی سے ملی جبکہ اس کے بدن پر سر نہیں تھا مقتولہ کی شائع شدہ تصویر میں بھیانک طریقے سے اس کی گردن کٹی ہوئی ہے۔
اس خبر کے رد عمل میں مکہ پولیس کے ترجمان عاطی بن عطیہ القرشی کا کہنا ہے کہ مکہ پولیس کو کسی لڑکی کے قتل کی رپورٹ نہیں ملی ہے!۔
اس بھیانک حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم کسی شخص یا ٹولے نے اس قتل کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔