مشرق وسطی
شاہ بحرین کنیسرکے موذی مرض میں مبتلاء،برطانوی ڈاکٹرزنے جواب دے دیا
شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}ذرائع ابلاغ میں آج یہ خبرشہ سرخیوں میں شامل ہے کہ بحرین کے بادشاہ کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے خفیہ طورپرعلاج کے لئے لندن چلا گیاہے۔
العرب الآن نیوز رپورٹ کے مطابق بحرینی سرکاری ٹی وی کی جانب سے انتہائی اختصارکے ساتھ یہ اعلان سامنے آیاہے کہ بادشاہ آلِ خلیفہ ثانی گزشتہ دنوں علاج کی غرض سے لندن چلاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق سمیرہ رجب نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ ایک خاص ملاقات میں کہاہے کہ چند ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ جھوٹی خبرپھیلائی گئی ہے کہ بادشاہ سعودی عرب گیاہے،حالانکہ وہ لندن گیاہواہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس ان کی اس موذی بیماری کے انکشاف کے بعدشاہی خاندان سمیت سعودی خفیہ ادارے بھی سخت پریشانی کاشکار ہیں۔