ایران

آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حاکمیت اور سلامتی کا مظہر قرار دیا

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حاکمیت اور سلامتی کا مظہر قرار دیا ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے اتوار کی صبح پولیس کے کمانڈروں، اعلی افسروں اور کمانڈروں کی کانفرنس میں شرکت کرنے والوں نے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب کے آغاز میں رجب کے بابرکت مہینے کی آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ماہ رجب اور شعبان کو الہی اقدار سے قربت اور ماہ مبارک رمضان کے لئے خود کو آماد کرنے کا قیمتی موقع قرار دیا اور سب کو ان مہینوں کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب ہونے کی تلقین فرمائی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے معاشرے میں انفرادی و اجتماعی اور اخلاقی و نفسیاتی سلامتی کے قیام کو، پولیس کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے قرار دیا اور فرمایا کہ امن و سلامتی کا قیام، عدل و انصاف، مروت اور محبت و مہربانی کے ساتھ عمل میں لایا جائے۔ آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ پولیس کو امن کی برقراری میں زیادہ سے زیادہ کوشاں رہنا چاہئے، فرمایا کہ امن و سلامتی کا قیام صرف زبانی یا تشہراتی حد تک ہی نہ رہے بلکہ اس کی موجودگی کو عوام محسوس کریں۔ انہوں نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہم مغربی اور امریکی معاشروں اور ہالیووڈ کی پولیس کی مانند قوت و اقتدار کے درپے نہیں ہیں، فرمایا کہ اس قسم کی قوت و اقتدار سے نہ صرف امن قائم نہیں ہو گا بلکہ بدامنی میں شدت آئے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے سیاہ فاموں کے ساتھ امریکی پولیس کے برتاؤ کو ظالمانہ قرار دیا اور فرمایا کہ اس وقت امریکہ میں، کہ جب اس ملک کا صدر بھی ایک سیاہ فام ہے، سیاہ فاموں پر پولیس تشدد کر رہی ہے اور ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور پولیس کا یہی ناروا سلوک بدامنی میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button