یمن

یمن پرسعودی عرب کی جانب سے فضائی حملے جاری،مسجدمکمل طورپرشہید۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} ظالم آلِ سعود کی جانب سے یمن کے بعض شہروں میں آج بھی فضائی حملے جاری رہے جس کے نتیجے میں صوبہ اِب کے شہرالقفز میں ایک مسجد مکمل طورپرشہیدکیاگیاہے۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب کی جانب سے یمن پر فضائی حملوں کی بندش کے اعل؛ان کے باوجوددوبارہ سے بعض شہروں پرمیزائیل داغے گئے ہیں،جس کے نتیجے میں صوبہ اِب کے شہرالقفز میں ایک مسجد کومکمل طوسے ملیامیٹ کردیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق ادھر عوامی انقلابی کمیٹیوں اورفوج کی جانب سے صوبہ عدن کے علاقوں سے دہشت گرد،تکفیری جماعتوں خاص طورسے القاعدہ کاصفایاکیاگیاہے۔
دوسری جانب ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ ایران کی جانب صنعاء ائیرپورٹ کے جانے والے طیارہ جس میں امدادی اشیاء اورادویات موجود تھےکولینڈہونے نہیں دیاگیا۔
صوبہ صعدہ کی حکومت سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ سعودی عرب کی جانب ہونے والی فضائی حملوں کے نتیجے میں وہاں زندگی کے تمام معاملات تباہ کررکھ دیے گئے ہیں جہاں پانی،بجلی،گیس،ذرائع وابلاغ،خوراک،بازاروں،کھیتوں کوتباہ وبربادکئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button