مشرق وسطی
شام،1شخص نےاپنے ہی11افرادکوقتل کرکے داعش میں شامل ہوا
شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} شام کے شہرمیبج میں گزشتہ دنوں ایک آدمی نےاپنے ہی خاندان کے 11افرادکوقتل کرکے داعش کے صفوں میں شامل ہوا۔
شامی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں شام کے شہرمنبج میں ایک آدمی نے علی الصبح فجرکے وقت اپنے ہی خاندان کے11افرادکوقتل کیاجن میں اس کے8بچے،والدین اوربیوی بھی شامل ہیں،بعدازآں جاکردہشت گرد داعش کے صفوں میں شامل ہواہے،ذرائع کے مطابق اس واقعے کی انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں نے کھلے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے دراصل اس شخص کودہشت گردتنظیم داعش کی ہی طرف سے سپورٹ حاصل تھی تبھی تو وہ سیدھا جاکران کے ساتھ مل گیا