پاکستان

این اے 246 میں آزادانہ طریقوں سے شیعان حیدر کرار اپنی رائے کا استعمال کریں، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ ملت جعفریہ ووٹ کے استعمال میں آزاد ہے، کراچی کا حلقہ NA-246 میں محب وطن، نیک سیرت، مخلص، دیندار اور امن کے داعی کا انتخاب ہو تو بہتر ہے جبکہ عدل و انصاف کے تقاضے پورے ہونے کے ساتھ ساتھ لسانیت، علاقایت، زبان اور رنگ و نسل کی تقسیم کو بالائے طاق رکھ کر آزادانہ طریقوں سے شیعان حیدر کرار اپنی رائے کا استعمال کریں اور منتخب ہونے والے رکن کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے انتخاب کے بعد ملت جعفریہ کے مسائل اور حقوق کیلئے مخلصانہ کام کرے اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔ اس موقع پر صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا، حسن صغیر عابدی، مصطفی عباس رضوی اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہتے ہوئے اس حلقے میں مخلصانہ جدوجہد کریں کیونکہ فتنہ و فساد اور تصادم کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button