عراق

عراق،البشمرکۃ فورس کاغرب موصل پرحملہ،10داعشی دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} عراق کے شہرموصل کے مغربی علاقہ تلعفرکے مضافات میں البشمرکہ فورس کی جانب سے مسلح دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیاگیا جس کے نتیجے میں10دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
السومرية نيوز رپورٹ کے مطابق عراقی کرد فورس البشمرکۃ کے ترجمان نے آج اپنے ایک جاری بیان میں کہاہے کہ آج البشمرکۃ فورس نے تلعفرمیں موجودمسلح دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں10 دہشت گردہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاہے کہ جب سے اس علاقے پرالبشمرکۃ کاقبضہ ہواہےاس کے بعدسے داعش پر خوف طاری ہواہے کیونکہ مذکورہ علاقہ موصل اورشامی سرحدکے درمیان واقع ہے،جس کی وجہ سے اب داعش کارابطہ شام سے منقطع ہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button