یمن

یمن پرظالم آل سعودکی جانب سے ظالمانہ جارحیت کاسلسلہ جاری،اب تک600نہتے شہری شہید۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} یمن پرظالم آلِ سعود کی ظالمانہ جارحیت جاری ہے،جہاں ملک کے مغربی علاقے حجۃ میں بڑے پیمانے پرمیزائیل داغے گئے۔
العالم نیوز چینل کے رپورٹ کے مطابق ظالم آل سعود کی جانب سے مظلوم یمنی عوام کی قتل و غارت گری کاسلسلہ جاری ہے،جہاں آج دارالحکومت صنعاء کے جنوبی علاقے فج عطان پربڑے پیمانے پرفضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں50افرادشہید جبکہ 547نہتے عوام زخمی ہوئی ہیں جن میں عورتیں اوربچے بھی شمل ہیں۔
ادھریمنی نیوزایجنسی کے مطابق ظالم آل سعود نے صنعاء کے شمالی علاقے الغوش،ھمدان الشوراق پرایسے اسحلوں کااستعمال کیاہے جوبین الاقوامی سطح پرممنوع ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے12شہیدہوچکے ہیں جبکہ بے شمارافرادزخمی ہوئے ہیں اورپورے علاقے میں اس وقت چھوٹے چھوٹے بچوں کی جلی ہوئی لاشیں بکھری ہوئی ہیں جن سےتعفن اٹھ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ادھرانصاراللہ نے کہاہے کہ ظالموں نے یمنیوں کے ساتھ جوظالمانہ کاروائیاں انجام دی ہے اس کی طول تایخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ یمنیوں کامحاصرہ بین الاقوامی قوانین کے کھلم کھلا مخالفت ہے اورکسی کویہ حق ہرگزحاصل نہیں کہ وہ یمنیوں پراس طرح شب خون مارے۔
انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ یمنی عوام ظالم کے جارحیت کے مقابلے میں اتحادکے ساتھ کھڑی ہے اگرچہ اس سے بھی کئی گناہ زیادہ قربانیاں دیناکیوں نہ دینےپڑے،وہ تیار ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button