لبنان

سعودی حکومت مجرم، نادان اور دہشتگردی کا سرچشمہ ہے، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی حکومت مجرم، نادان اور دہشتگردی کا سرچشمہ ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں ایران کے خلاف لبنان کی المستقبل پارٹی کے الزامات کو یمن میں سعودیوں کے جرائم کا دفاع قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب کے جرائم اور ریاض کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت کا موازنہ، اسلامی جمہوریہ ایران سے کرنا نہایت ظالمانہ ہے۔ حزب اللہ کے اس بیان میں آیا ہے کہ سعودی سربراہوں کے ساتھ المستقبل پارٹی کا رابطہ اس بات کا باعث نہیں بنے گا کہ حزب اللہ، یمن پر سعودیوں کے حملے پر خاموش بیٹھی رہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں سعودیوں کے غصے کی وجہ، مختلف میدانوں میں ایران کی کامیابیوں اور یمن پر حملے کے خلاف ایران اور حزب اللہ کی استقامت کو قرار دیا اور کہا کہ ایران کے خلاف المستقبل پارٹی کے سربراہوں کے الزامات، علاقائی معاملات اور اغیار کے مفادات کے لئے سامنے آئے ہیں اور حزب اللہ نے اب تک لبنان کے مفادات کی بنا پر ان بیانات کا جواب نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل المستقبل دھڑے نے یمن میں سعودی عرب کی جنگ اور مشرق وسطٰی میں اس کے موقف کا خیر مقدم کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button