مقبوضہ فلسطین

غاصب اسرائیلی آرمی کانابلس پرچھاپہ،30فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} غاصب اسرائیلی آرمی کی جانب سے فلسطینی شہرمغربی کنارے پر حملوں میں اضافہ ہواہے، ادھرنابلس میں آج علی الصباح چھاپے مارکر30سے زائدفلسطینی جوانوں کوگرفتار کیے گئے ہیں۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی آرمی کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے اوپرحملوں میں ایک مرتبہ پھر شدت دیکھنے میں آئی ہے جہاں آج علی الصباح نابلس سے 30سے زائد جوانوں کوغاصب آرمی نے گرفتار کیاہے۔
دوسری جانب ذرائع نے اس بات کابھی انکشاف کیاہے کہ یہ تمام کاروائی صہیونی پولیس”الشاباک” کی جانب سےکئے جارہے ہیں اور ان گرفتار شدہ افرادمیں اکثریت تحریک حماس سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں۔
ذرائع کایہ بھی کہناہے آج صہیونی آبادکارغاصب آرمی کی پشت پناہی میں مسجدالاقصی میں جوتے سمیت داخل ہوکرمسجد کے تقدس کوپائمال کیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button