یمن

یمن،ظالم آل سعود کے حملے جاری،محمکہ نظام آب تباہ،کئی شہری شہید

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} یمن پرظالم آل سعودکی جانب سے جارحیت کوآج3ہفتے مکمل ہوچکے ہیں،جہاں آج بھی علی الصباح قدیم صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقے پربمباری کی گئی جس کے نتیجے میں4مظلوم شہری شہید،جبکہ کئی دیگرزخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق سرزمین میں بسنے والے مظلوم یمنی اس وقت ظالم آل سعودکی زیرجارحیت زندگی گزارنے پر مجبورہیں، ذرائع کے مطابق آج بروزمنگل کوظالم آلِ سعودکے جنگی طیاروں نے شمالی یمن میں واقع صوبہ حجة اورسعودی عرب سے ملحقہ علاقوں میں زرعی زمینوں پر لاتعداد میزائیل داغے ہیں جس کے نتیجے میں وہاں پرموجودفصلیں تباہ کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ادھرالجراورجسرکے علاقے میں واقع المانجو گارڈن میں موجود محمکہ نظام آب کے تمام بلڈنگ پربمباری کر کے تباہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے آئے روز ظالم آل سعودکی بمباری کی وجہ سے اہلیان یمن سہمے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی خاندان علاقے چھوڑ چھوڑ کروہاں سے ہجرت کرنے پرمجبورہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button