عراق
معرکہ الانبار داعش کے لئےفیصلہ کن ثابت ہوگی،کریم النوری۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج عراق میں مقامی رضاکارانہ فورس کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ معرکہ الانبار داعش کو مکمل طورپرہلاک کرکے رکھ دے گی۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق عوامی رضاکارانہ فورس کے ترجمان کریم النوری نے آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ انشاءاللہ اب ہر آنے والامعرکہ دہشت گردتنظیم داعش کے لئے شدیدبھاری ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ معرکہ الانبارمیں داعش کی خاتمے کافیصلہ ہوجائے گا،اوریہ جنگ ہمارے لئے معرکہ صلاح الدین سے کہیں آسان ثابت ہوگی۔
نوری نے کہا کہ اس وقت داعش کے لئے ہم نے ہرجگہ جنگی محاذکھول رکھا ہوا ہے ، جس سے ہم کبھی بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت داعش ہرجگہ شکست سے فاش ہورہی ہے انشاء اللہ عنقریب ہم اس کاخاتمہ الانبار میں ہی کریں گے۔