مشرق وسطی

بحرین،آل خلیفہ کی بربریت،جیل میں قیدعباس کوان کی والدہ نہیں پہچان سکی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرینی جیل میں قید25سالہ عباس السمیع کوان کی والدہ پہچاننے سے قاصررہی۔
مرآة البحرين سائیٹ کے رپورٹ کے مطابق سرزمین بحرین میں بسنے والوں کے ساتھ ظالم آلِ خلیفہ کے گماشتوں نے ظلم وبربریت کے تمام اقسام کاتجربہ کرلیاہے،جہاں ان کوآئے روزنت نئے سزائیں دی جاتی ہیں
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 25سالہ ایک قیدی عباس السمیع کی والدہ ان سے ملنے کے لئے جب جیل گئی توانہوں نے کیادیکھا؟ آئیں انہی کی زبانی سنتے ہیں:
میں جب اپنے بیٹے سے ملنے کےلئے جیل پہنچی تومیں اسے پہچان ہی نہیں سکا،لیکن جب میں غورسے دیکھنا شروع کیا،توبالاخرپہنچان ہی لیا لیکن کیا واقعی یہ میرابیٹا عباس ہے؟ جس کی ناک ٹوٹی ہوئی ہے،سامنے کے ددنوں دانتیں غائب ہیں،اس کے دونوں کانوں پرشدید ضرب لگی ہوئی ہے،اس کاچہرہ میری عباء کی طرح بالکل سیاہ ہو چکا ہے، اس کاپوار جسم خون میں لہوں لہان ہے،کیایہ میرابیٹا عباس ہے؟ کیایہ میرا بیٹا عباس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ؟

متعلقہ مضامین

Back to top button