ایران

عدن میں ایرانی فوجیوں کی گرفتاری کی خبر جھوٹی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے عدن میں دو ایرانی فوجیوں کی گرفتاری کی خبر کو غلط قرار دیا ہے-
ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهیان نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے کہا کہ تہران خطے میں امن اور اس کے استحکام پر تاکید کرتا ہے- انھوں نے مزید کہا کہ ایران کا یمن میں کوئی فوجی موجود نہیں ہے اور عدن میں دو ایرانی فوجیوں کی گرفتاری کی خبر غلط ہے- حسین امیرعبداللهیان نے امریکہ سے کہا کہ وہ خطے میں دہری پالیسی سے دستبردار ہو جائے- حسین امیرعبداللهیان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کو یمن کے سلسلے میں امریکہ کی مدد پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے- حسین امیرعبداللهیان نے مزید کہا کہ یمن کے عوام اور مسلمان مکہ اور مدینہ میں حرمین شریفین کی سلامتی کے تحفظ کو اپنی پہلی ترجیح سمجھتے ہیں لیکن یمن کے خلاف جارحیت ایک دوسرا مسئلہ ہے جس کے اپنے ناگزیر منفی نتائج ہیں- حسین امیرعبداللهیان نے سعودی عرب کی جنگ پسندی کی غلط پالیسی کی حمایت سے متعلق متحدہ عرب امارات کے موقف کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وقت سعودی عرب کے ستارے گردش میں ہیں- حسین امیرعبداللهیان نے حملوں کے فوری طور پر بند کۓ جانے اور انسان دوستی پر مبنی امداد بھیجنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یمن کے بحران کا واحد حل قومی مذاکرات ہیں- انھوں نے کہا کہ اس خطے کے دشمن سعودی عرب کو کمزور اور تقسیم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور یمن پر حملہ اور اس کے نتائج اس مذموم سازش کا نقطہ آغاز ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button