یمن

یمن کے دارلحکومت صنعا میں سعودی عرب کے خلاف بڑا عوامی جلوس

یمن کے دارالحکومت صنعا کے باشندوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کر کے سعودی عرب کے حملے کی مذمت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکڑوں شہریوں نے صنعا میں جلوس نکال کر سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بے گناہ شہریوں کے قتل اور یمن کی بنیادی تنصیبات کی تباہی پر سعودی عرب کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان حملوں پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے یمن کی سیاسی اور قومی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اور متحد ہو کر سعودی عرب کے جرائم اور جارحیت کا مقابلہ کریں۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عرب لیگ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے سلسلے میں اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں اور سعودی عرب کے بلاجواز حملوں کی روک تھام کے لئے فوری طور پر اقدام کریں۔ مظاہرین نے یمن کی عدلیہ اور قانون ساز اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قانونی تدابیر اختیار کر کے سعودی عرب کے ہاتھوں یمنی عوام کے قتل عام کو روکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button