عراق

عراق کے علاقے الدجیل پر داعش کا حملہ پسپا

عراق کے صوبہ صلاح الدین کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ جمعرات کی رات کو دہشتگرد گروہ داعش نے تین اطراف سے الدجیل کے علاقے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا-
اس سیکورٹی ذریعے نے مزید کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے جمعرات کی رات کو الکسارات، المقالع اور سید غریب کے علاقوں سے الدجیل کے علاقے پر حملہ کیا – الدجیل تکریت شہر کے جنوب میں ایک سو بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- عراق کی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں نے اس حملے کو ناکام بنا دیا- اس سیکورٹی ذریعے نے مزید بتایا ہے کہ الدجیل شہر پر داعش کے حملے کے بعد مسلح دہشتگردوں کے ساتھ علاقے کے سنی قبائل اور سیکورٹی فورسز کی شدید جھڑپ ہوئی- اس جھڑپ میں مختلف طرح کے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعال کئے گئے- دوسری جانب عراق کےصوبہ دیالہ کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے حکم پر اس گروہ کے چار سرکردہ کمانڈروں کو قتل کر دیا گیا ہے- سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہےکہ اس دہشتگرد گروہ کے عناصر نے ابوبکر البغدادی کے براہ راست حکم پر صوبہ دیالہ سے تعلق رکھنے والے اس گروہ کے چار سرکردہ کمانڈروں کو الشرقاط کے علاقے میں لوگوں کے سامنے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے- ان افراد پر الزام تھا کہ یہ مقدادیہ کے شمال میں عراقی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں میدان سے بھاگ گئے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button