یمن

یمن کے رہائشی علاقوں اور شہری تنصیبات پر سعودی حملے جاری

سعودی عرب کے جنگی طیارے اس وقت حملے کرتے ہیں جب یمن میں امدادی طیارے آتے ہیں اور یمنی فوج کی طیارہ شکن توپیں خاموش ہوتی ہیں-

یمن نیوز کے مطابق یمن میں ایئر ٹرانپسورٹیشن شعبے کے سربراہ مازن احمد غانم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیارے اس وقت حملے کرتے ہیں جب سول اور مسافر طیارے امداد لے کے یمن کی فضا میں داخل ہوتے ہیں- احمد غانم نے کہا کہ سعودی عرب سے اس مسئلے پر بات ہوئی تھی لیکن سعودی عرب کے جنگی طیارے یمنی فوج کی طیارہ شکن توپوں کے کام نہ کرنے کے وقت پر ہی اب بمباری کر رہے ہیں- مازن احمد غانم نے کہا کہ سعودی عرب کے اس غیر انسانی اقدام سے امداد لانے والے سول اور مسافر طیاروں کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے کیونکہ اگر ہماری فوج کی طیارہ شکن توپیں جنگی طیاروں پر حملے کرنے پر مجبور ہوئیں تو ممکنہ طور پر امداد لانے والے سول طیارے بھی نشانہ سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ اس طرح یمن میں انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے- یمن کے اس عہدیدار نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے تین جنگی طیاروں نے ہندوستاں کے سول طیاروں کے یمنی فضا میں آنے کے بعد بعض علاقوں پر بمباری کی تھی- ہندوستان کے تین سول طیارے اپنے شہروں کو یمن سے نکالنے کے لئے آئے تھے- واضح رہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پاکستان اور ترکی کے سول طیاروں کی آمد کے موقع پر بھی اس بزدلانہ اقدام کا مظاہرہ کیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button