دنیا

جنوبی افریقہ، داعش میں شمولیت کی خواہشمند 15 سالہ لڑکی گرفتار

جنوبی افریقہ میں داعش میں شمولیت کی خواہش مند 15 سالہ لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔جنوبی افریقہ کے حکام کے مطابق لڑکی کو جوہانسبرگ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا جہاں سے وہ ترکی جا رہی تھی اور ترکی سے سرحد کے راستے شام داخل ہو کر داعش میں شامل ہونا چاہتی تھی۔لڑکی سوشل میڈیا پر بہت سرگرم تھی اور دو روز قبل کیپ ٹاؤن میں اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی جس پر اس کے اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع کر دی۔لڑکی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم وہ زیرنگرانی رہے گی اور اس سے تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button