مقبوضہ فلسطین

فلسطینی کیمپ پر داعش کے حملے کیبعد حماس کا اعلان جنگ

حماس نے داعش کے خلاف اعلان جنگ کرکے شہید فلسطینیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ عراق اور شام میں سرگرم دہشتگرد گروہ داعش نے شام میں گزشتہ دنوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ فسلطینی پناہ گزین کیمپ یرموک پر حملے کے دوران داعش کے دہشتگردوں نے ایک سو سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں کو شہید کیا تھا۔ اس حملے میں حماس کے دو رہنما بھی شہید ہوگئے تھے۔ حماس نے داعش کے اس حملے کے جواب میں داعش کے خلاف اعلان جنگ کرکے شہید فلسطینیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کی جانب سے داعش کے خلاف حماس کے اعلان کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ آنے والے دنوں میں داعش کیلئے بڑے مسائل کا سبب ثابت ہو سکتا ہے۔ کیمپ یرموک میں تقریباً 18 ہزار فلسطینی مقیم تھے اور شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے کے بعد تقریباً 2 ہزار لوگوں کے کیمپ چھوڑنے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button