پاکستان

حکمران یمن کے مسئلے پر مصالحانہ کردار ادا کریں، آل پارٹیز

تمام ممالک کو عالمی قوانین اور تمام ممالک کی جغرافیائی سرحدوں کی پاسداری کرنی چاہیے, منفی تبدیلیوں کے پیچھے امریکی وصیہونی سازشیں کارفرماہیں ،سیاسی و مذہبی رہنما

جمعیت علمائے پاکستان کے تحت کراچی پریس کلب میں جے یوپی کراچی کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی کی زیرصدارت مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر منعقدہ آل پارٹیزکانفرنس میں شریک مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ،علمائکرام اور مشائخ عظام نے کہاہے کہ اس وقت حرمین شریفین کوکسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ،پاکستانی حکمران اس موقع پر جانبداری ترک کرکے مصالحانہ کرداراداکریں ، اس وقت پوراعالم اسلام پاکستان کی طرف متوجہ ہے ۔ کانفرنس میں مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لیے تحفظ اسلام فورم کی تشکیل ،علامہ قاضی احمدنورانی کو کنوینر نامزدکردیاگیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ السید عقیل انجم قادری، سابق مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنمامفتی فیروزالدین ہزاروی، جماعت اسلامی کے اسداللہ بھٹو، جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری محمداسلم غوری،پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر بشارت مرزا،عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری،مسلم لیگ ق کے نعیم عادل شیخ،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ باقرزیدی، اہلسنّت وجماعت کے رہنمامفتی منیر احمد، جعفریہ الائنس کے علامہ حسین مسعودی، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابر کربلائی، خاکسار تحریک کے حکیم نصرعسکری،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ محفوظ یارخان ایڈوکیٹ ودیگر نے کہا کہ دنیاکے تمام ممالک کو عالمی قوانین اور تمام ممالک کی جغرافیائی سرحدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے ،عالم عرب میں ہونے والی منفی تبدیلیوں کے پیچھے امریکی وصیہونی سازشیں کارفرماہیں اور ان سازشوں کو عالم اسلام کے مدبرین کو محسوس کرکے اس کاتدارک کرناچاہیے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button