عراق

عراق: فوج کی صوبہ صلاح الدین میں پیشرفت

عراقی فوج صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج، عوامی فورس کی مدد سے شہر تکریت کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد صوبہ صلاح الدین میں اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور دہشت گردو ں کو الحویجہ علاقے سے باہر دھکیل دیا ہے۔ عراقی فوج نے اسی طرح صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے زنکورہ علاقے کو مسلح افراد سےآزاد کرالیا ہے اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ در ایں اثنا پیشمرگہ ملیشیا کی بھی کوشش ہے کہ صوبہ نینوا کے تل السقف علاقے میں مکمل امن قائم کریں اور اسی علاقے سے موصل کی مکمل کامیابی کے لئے کاروائیوں کا آغاز کریں۔ عراق کے ایک فوجی کمانڈر قیس عبدالکریم نے بھی کہا ہے کہ صوبہ کربلا میں امن قائم ہے اور کربلا کے گورنر نے سیکورٹی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بعض چیک پوسٹوں کو ختم کردیں اور کربلا کے دفاع کے لئے کوشش کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button