پاکستان
پوری اُمت مسلمہ آگ کی لپیٹ میں ہے، حکومت یمن کے معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یمن کی صورتحال پر حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو جنگ کا حصہ بننے کے بجائے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے، عمران خان نے کہا کہ قوم یمن کی صورتحال پر حکومت کے فیصلے کی منتظر ہے، حکومت کو مسئلے کے حل کے لئے کوشش کرنی چاہیئے۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پوری اُمت مسلمہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ دشمن مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہے ہیں۔ یمن کے تنازع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا۔