یمن

آل سعودکی جانب سے یمن پرکارپٹ بم استعمال،زخمیوں کوطبی امداد کے لئے منع کیاجارہاہے۔ ہیومین رائٹس

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں نے یمن کے مظلوم شہریوں پرآل سعود کی جانب سے کیے جانے والی جارحیت کی شدیدالفاظ میں مذمت کیاہے،اس حوالے سے ہیومین رائٹس نےاس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ آل سعودنے یمن میں بین الاقوامی طورپرممنوع کاربیٹ بم استعمال کیاہے۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق ہیومین رائٹس کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ظالم آل سعود اوراس کے اتحادی ممالک نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف یمن پرفضائی حملوں میں کارپٹ بم کااستعمال کیاہے بلکہ ان کے جنگی طیاروں نے صنعاء سمیت دیگرعلاقوں میں خاص طورسے رہائشی علاقوں کونشانہ بنایاہے اس صورت حال کے پیش نظرآج کی تاریخ میں ہونے حملوں کے نتیجے میں14گھرتباہ جبکہ23افرادلقمہ اجل بن چکےہیں۔
ذرائع کے مطابق عالمی تنظِموں کایہ بھی کہناہے کہ اس وقت زخمیوں کوطبی امدادکی اشدضرورت ہے لیکن انہیں آل سعود ان مظلوموں کی طبی امدادکرنے سے روک رہے ہیں۔
اس حوالے سے بین الاقوامی ہلال احمرکاکہناہے کہ ان کی جانب سے طبی امدادکے لئے مختلف اقسام کےادویات پر مشتمل ایک جہازصنعاء پہنچ گیاتھا مگراسے آل سعودکے گماشتوں نےوہاں کے ائیرپورٹ پراترنے کی اجازت نہیں دیا۔
کہاجاتاہے کہ اس وقت ہلال احمرکی 300افراد پرمشتمل ایک ٹیم یمن کے مختلف شہروں صنعاء، صعدہ،تغراورعدن میں موجودہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button