یمن

یمن پرغاصب سعودی قتل وغارت گری،45عام شہری شہید،250زخمی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} یمن پر غاصب سعودی قتل وغارت گری وجہ یمنی مظلوم عوام سرحدی صوبہ حجہ کے علاقے المرزق میں پناہ لینے پرمجبورہوئے تھے کہ وہاں بھی سعودی جنگی طیارے پہنچ گئے اوربم گرادیے جس کے نتیجے میں 45شہید جبکہ 250مہاجرین زخمی ہوئے ہیں۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق ادھریمن کی عسکری قیادت کے ترجمان العمیداحمدعسیری نے یمن پرسعودی یلغار کے حوالے سے آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں کوئی شک ہی نہیں ہے کہ ظالم سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کرسرزمین یمن کوتباہ وبرباد کیاہے، خاص طورسے شمالی صوبہ حجۃ کے علاقوں میں پناہ گزیں بے گناہ شہریوں،عورتوں،بچوں، اور بوڑھوں تک کونہیں بخشاہے۔
یمن پرغاصب سعودی یلغارکی توسیع کے کیامقاصدہیں؟
ذرائع کاکہناہے کہ غاصب سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کریمن فضائی کرتے ہوئے آج5روزگزرچکے ہیں، جس میں دارالحکومت صنعاء سمیت دیگرکئی شہروں کونشانہ بنایاہے جہاں پرسینکڑوں بے گناہ شہریوں کوشہیدکیاجاچکاہے۔
اس حوالے سے الناصری جمہوری پارٹی کے سربراہ عبدالقادر سلام کاکہناہے کہ سعودی طیاروں نے عبدربہ ہادی منصورکی رہنمائی میں دراصل یمن کے آرمی ڈپوکونشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
ادھرتحریک انصاراللہ کے سیاسی دفترکے مسئول حسن الصعیدی نے کہاکہ غاصب سعودی اوراس کے اتحادی کاخیال ہے کہ ان کے مظالم کی وجہ سے غیوریمنی عوام ان کے سامنےجھک جائے گی، تویادرکھیں یہ ان کی بھول ہے بلکہ ان کے ان مظالم کی وجہ سے توہمارے اندرمزیدانقلابی جذبے پیدا ہوجاتے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ غاصب سعودی یلغارکے نتیجے میں بین الاقوامی تنظییمیں بھی یمن پہنچناشروع ہوچکے ہیں جہاں ان کی جانب سے صنعاء میں اب تک 25میڈیکل کیمپیں لگائے جاچکے ہیں جو زخمی افراد کوطبی امدادی سہولیات پہنچارہے ہیں،ادھریمنی وزارت صحت کی جانب سے 185 ایمبولنس24گھنٹے کے لئےالرٹ کردیے گیے ہیں جوکسی ناگہانی حادثے سے نمٹنے کے لئے چوکنا کھڑے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ ان تمام سخت صورت حال میں یمنی غیورعوام یمنی قومی فوج اورملت کے خیر خواہ جماعتوں کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑی ہے جوکسی بھی قیمت پرسرزمین یمن کے ساتھ ہونے والے نارواسلوک کوبرداشت ہرگزنہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button