مسلم حکمران امت میں انتشار کی نہیں وحدت کو فروغ دینی کی بات کریں،مرزا یوسف

30 مارچ, 2015 00:00

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کے درمیان جس اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی،مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ انتشار کی نہیں بلکہ امہ کے درمیان وحدت کو فروغ دینے کی بات کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ وطن اندرونی و بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے لیکن نواز شریف ملکی مفاد کے بجائے اپنے مفاد کی جنگ لڑرہے ہیں ۔حکمران عوامی خواہشات کی نہیں غیروں کی خوشنودی کی بات کرکے عوام کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں۔اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی،سید علی اوسط ،صغیر عابد ،سہیل مرزا اور دیگر نے خطاب کیا ۔

5:38 صبح جولائی 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔