یمن کی صورتحال پر فیصلے سے قبل حکومت کل جماعتی کانفرنس بلائے، ثروت قادری

30 مارچ, 2015 00:00

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کی واپسی کیلئے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں ، یمن سے محصور پاکستانیوں کو جلد از جلد بحفاظت نکالا جائے ،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں ،یمن کی مخدوش صورتحال عالم اسلام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے ،او آئی سی ،عرب لیگ سمیت مسلم دنیا کے سربراہان یمن مسئلے کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کریں ،سامراجی استحصالی قوتیں مسلم ممالک کو آپس میں لڑا کر مسلمانوں کے وسائل پر قابض ہونا چاہتی ہیں ،عراق ،افغانستان ،لیبیا کی بدحال صورتحال سب کے سامنے ہے ،قوم کو اعتماد میں لیے بغیر پاکستانی فوج بھیجنے سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا، یمن اور سعو دی عرب کی لڑ ائی میں پاکستان کو جلد بازی سے کام نہیں لینا چا ہئے، سعودی عرب اور ایران اپنے اپنے مفادات کی جنگ میںپوری اُمت مسلمہ کو آزمائش میں نہ ڈالیں،حکومت یمن کی صورتحال پر کسی بھی فیصلے سے قبل کل جماعتی سربراہی کانفرنس بلائے ،جسمیں پارلیمنٹ میں موجود اور پالیمنٹ سے باہر کی جماعتوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھاولپور سے مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرکے ہی کراچی سمیت ملک بھر میں امن قائم ہوسکتا ہے ،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے درست سمت میں تحقیقات کی جائیں، اصل قاتل سامنے آگئے تو مذہبی منافرت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی،حکومت ہر حال میں کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے،دہشت گردوں کے سرپرست و مددگا رمذہبی اور سیاسی رہنماوں کے نا م ای سی ایل میں ڈالیں جائیں ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کاآپریشن ضرب عضب قومی امنگوں کاآئینہ ہے، ضرب عضب کادائرہ کارپنجا ب میں موجود جہا دی جما عتو ں کے تر بیتی مراکز اور کالعدم جماعتوںتک پھیلایاجاناچاہیے، وفا قی وزیر داخلہ ان 10فیصد مدارس کے نام اور مسا لک قو م کے سامنے پیش کر یں جن میں دہشتگر دی اور فرقہ واریت کی تر بیت دی جاتی ہے۔

4:31 صبح جولائی 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔