پاکستان

سعودی عرب میں امر اللہ کی بجائے امر الملکی چل رہا ہے، جنرل (ر) حمید گل

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل کا کہنا ہے کہ امریکہ ایک مرتبہ پھر ہمارے خطے میں داخل ہو چکا ہے، داعش کو بھی یہاں لایا جارہا ہے۔ سعودی عرب میں امر اللہ کی بجائے امر الملکی چل رہا ہے۔ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق آئی ایس آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ علماء سے پیار کرتا ہوں چونکہ اس بات کو جانتا ہوں کہ علماء ہی غلبہ اسلام کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ لیکن آج خوگر حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لیں۔ ملی یکجہتی کونسل کہیں پھنس گئی ہے، آپ اپنی اپنی تقلیدیں نہیں چھوڑ سکتے، یہ اجتماع صرف نشستن گفتن برخاستن ہے، آئین کے مکمل نفاذ کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے۔ آئین کی تکمیل کے لئے دھرنے دیئے جائیں، کیا اللہ تعالیٰ استثنیٰ کی اجازت دیتا ہے۔ امریکہ ایک مرتبہ پھر ہمارے خطے میں داخل ہو چکا ہے، داعش کو بھی یہاں لایا جارہا ہے۔ سعودی عرب میں امر اللہ کی بجائے امر الملکی چل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button