یمن

انصار اللہ کا سعودیہ عرب کو فضائی کاروائی کا جواب دینے کا عزم

سعودی عرب کے ہوائی حملوں کا جواب دینے کیلئے انصاراللہ یمن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ نے جمعرات کے روز سعودی عرب کے ہوائی حملوں کا جواب دینے کے لیے صنعا میں ایک ہنگامی اجلاس کیا اور یمن پر ہر قسم کی غیرملکی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔ انصاراللہ تحریک کے رہنماؤں نے اسی طرح ڈاکٹروں اور طبی عملے سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے پوری تندہی سے کام کریں۔ یمنی ذرائع نے بھی سعودی عرب کے حملے میں دسیوں افراد کے مارے جانے کا اعلان کرتے ہوئے فوری طبی امداد کی اپیل کی ہے۔ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے یمنی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button