پاکستان

سانحہ عاشورا کراچی میں ملوث دہشتگردو کو کب بے نقاب کیا جائے گا ،علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ علما کونسل سندح کے سیکرتری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہم انتظار میں ہیں کہ حکومت وقت اور ریاست پاکستان 2009 سانحہ عاشورکے زمہ داروں اور بولٹن مارکیٹ جلانے والوں کو کب بے نقاب کرے گی؟

 جنرل سیکریٹری شیعہ علماءکونسل (پاکستان) سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہ کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ہم اس انتظار میں ہیں کہ کب حکومت پاکستان بلخصوص ریاست پاکستان ہمارے قاتلوں کا احتساب کرے گی اور کب انہیں بے نقاب کیا جائیگا؟
اس ضمن میں شیعہ علما کونسل کے قائد علامہ ساجد علی نقوی نے متعدد مرتبہ کہا کہ 2009 میں رونماءہونے والے دلخراش واقعے کو ٹیسٹ کیس بنایا جائے اور اس کیس پر کام کیا جائے!
سانحہ عاشور کو 6 سال ہونے کو آرہے ہیں لیکن آج تک نہ تو سانحہ کے زمہ داروں کو بے نقاب کیا گیا اور نہ ہی بولٹن مارکیٹ اور اطراف کی مارکیٹوں کو جلانے والوں کو بے نقاب کیا گیا۔
ہم انتظار میں ہیں کہ حکومت وقت اور ریاست پاکستان 2009 سانحہ عاشور کے زمہ داروں اور بولٹن مارکیٹ جلانے والوں کو کب بے نقاب کرے گی!

nazir5

متعلقہ مضامین

Back to top button