مشرق وسطی

شام:درعاپرشامی آرمی کاحملہ50دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} آج شام کے شہردرعامیں فوج اورعوامی رضاکارانہ مجاہدین نے بصری الشام میں مسلح دہشت گردوں کے خلاف اہم کاراوائی سرانجام دی ہے جس کے نتیجے میں50دہشت گردہلاک جبکہ اسی تعدادمیں زخمی ہوئے ہیں،بعدازآں زخمیوں کوغاصب اسرائیلی ہسپتالوں میں منتقل کیے گیے ہیں۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی علاقے درعا میں بصری الشام کے مقام پر فوج سمیت عوامی رضاکاروں اورمسلح دہشت گردوں کے درمیان تیزوتندکی لڑیاں جاری ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ آج علی الصباح فوج اورعوامی رضاکاروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کیا گیاجس کے نتیجے میں50دہشت گردموقع پرہی ہلاک ہوئےجبکہ درجنوں کی تعدادمیں زخمی ہونے کی اطلاع ہے، بعد ازآں زخمیوں کوفوری طورپراسرائیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیے گیے ہیں۔
ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ اس دوران دہشت گردوں کے5بڑے اسلحہ ڈپوکوبھی تباہ کیاگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button