عراق

تکریت کے جنوب میں2اجتماعی قبروں کاانکشاف۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراق کے صوبہ صلاح الدین میں واقع جنرل ہسپتال کے طبی ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ روزایک میڈیکل ٹیم کی ہمراہی میں پولیس نے سیدغریب اورملک کے جنوبی علاقے سے2اجتماعی قبروں کاانکشاف کیاہے۔

السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق سرزمین عراق میں عالمی دہشت گردتنظیم داعش کی بربریت کاایک اورمظاہرہ سامنے آیاہے جہاں پولیس کی ایک ٹیم نے صوبہ صلاح الدین کے جنرل ہسپتال کی ایک میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشترکہ کوششوں سے2اجتماعی قبروں کاانکشاف کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے بتایاان قبروں میں موجودلاشوں سے اندازہ ہوتاہے کہ انہیں2006میں ظالم داعشی دہشت گردوں نے شہیدکیاہے۔
کہاجاتاہے کہ سکیورٹی فورس اورعوامی رضاکارانہ فورس کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں اس وقت صوبہ صلاح الدین دہشت گردوں سے پاک کیاجارہاہے جس کامرکزتکریت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button