وادی تیرہ میں سیکورٹی فورسسز کی کاروائی، تکفیری دہشتگردو کا سربراہ عمر فاروق واصل جہنم

23 مارچ, 2015 00:00

وادی تیرہ میں سیکورٹی فورسسز کی کاروائیوں میں القاعدہ کے کمانڈر احمد عمر فاروق سمیت متعدد دہشتگردوں کی واصل جہنم ہونے  کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق وادی تیرہ میں سیکورٹی فورسسز کی کاروائی میں کلعدم تنظیموں کے اہم کمانڈرز کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ دو روز سے وادی تیرہ میں سیکورٹی فورسسز کی جانب سے جاری آپریشن میں القاعدہ کے اہم کمانڈر احمد عمر فاروق سمیت بڑی تعداد میں دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔ تاہم کلعدم تنظیم کے کمانڈر مولوی فضل اللہ کی ہلاکت اور حافط گل بہادر کے زخمی ہونے سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

1:14 صبح جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔