شامی فوج نے درعامیں دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کوناکام بنادیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج شام کے شہرذبین وبکا اورجنوبی سویداء میں شامی فوج نے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے متوقع ایک بہت حملے کوناکام بنادیاہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج شامی فوج نے درعاکے مضافاتی علاقے میں مسلح دہشت گرد تنظیم الجیش الحرکے ایک بہت بڑے کمانڈر کوہلاک کرکے ان کی جانب سے متوقع ایک بڑے حملے کوناکام بنادیاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ ادھرحلب سٹی کے شمال میں فوج دہشت گردوں کومسلسل پسپاکیاہواہے جس کے نتیجے میں خوددہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کی قتل گاہ بنایاہواہے۔








