پاکستان

کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس کارروائی میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر 2 دہشتگردوں سمیت ہلاک

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر قدرت اللہ سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ چار دہشتگرد فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں 400 پولیس اہلکاروں نے سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی گوٹھ میں مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشتگردوں نے راکٹوں اور دستی بموں سے پولیس پر حملہ کر دیا، جبکہ جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 4 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر قدرت اللہ بھی شامل ہے، جو سنگین دہشتگردانہ کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button