مشرق وسطی

شام: حماۃ میں فوج نے مسلح دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کوناکام بنادیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}شام کے شہرحماۃ کے مضافاتی علاقہ السلمیۃ میں واقع بستی الکافات میں سکیورٹی فورس نے آج مسلح دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کوناکام بنادیاہے۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی جانب سے اس وقت مسلح دہشت گردوں کوبڑے نقصانات پہنچ رہے ہیں،اس حوالے سے آج وہاں کے ایک شہرحماۃ کے مضافات میں فوج نے دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کواس وقت ناکام بنادیا جب وہ2بمبارگاڑیوں کے ذریعے اہم فوجی تنصیبات کونشانہ بنانے کی غرض سے آگے بڑھ رہی تھیں کہ سکیوڑتی فورس نے اسے قبل ازوقت ہی ناکام بناڈالا۔
ادھرادلب میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے درجنوں میزائیل داغے گئے جس کے نتیجے میں کئی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button