مشرق وسطی

بحرین:1100خاندان کے لڑکے قیدوبندکی صعوبتیں گزارنے پرمجبور۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین کے الوفاق پارٹی کے انٹرنیٹ سائیٹ کے مطابق ملک میں اس وقت1100سے زیادہ گھرانے اس وجہ سےسخت پریشانیوں میں مبتلاء ہیں کہ ان کے لڑکے "جومرکزی”جیل میں قیدوبندکی صعوبتیں گزاررہے ہیں۔

بحرینی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق بحرین کی مظلوم عوام پراس وقت ظالم آل خلیفہ کی جانب سے مظالم میں آئے روزاضافہ ہی ہورہاہے جہاں چھوٹی سےچھوٹی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاکررکھ دی ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ اس تمام صورت حال کے حوالے سےالوفاق پارٹی نے حال ہی میں ایک تفصیلی رپورٹ اپنے ویب سائیٹ پرشائع کی ہے جس کے مطابق وہاں 1100 گھرانوں کاکہناہے کہ ان کے لڑکے اس وقت ملک کے مختلف جیلوں میں طرح طرح کی اذیتوں،تکلیفوں،مصائب وآلام سے گزررہے ہیں جس کی وجہ سے افرادخانہ سخت پریشانی میں مبتلاء ہیں۔
اس صورت حال کے پیش نظرانہوں نے بین الاقوامی ریڈ کراس سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جلدازجلدان کے افرادکوظالم آل خلیفہ کے چنگل سے آزادکرائیں،دوسری جانب انہوں نے اقوام متحدہ کے تنظیم برائے انسانی حقوق سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ انسانیت کے ناطے ان کے لڑکوں کوآزادکرنے میں ان کی مددکریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button