پاکستان

لاہور، گرجا گھر کے سامنے داعش کی وال چاکنگ، مسیحی برادری خوف و ہراس کا شکار

گرجا کے سامنے داعش کی وال چاکنگ سے مسیحی برادری خوف و ہراس کا شکار ہوگئی ہے۔ لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں مسیحی عبادت گاہ کے سامنے والی دیوار پر داعش کی وال چاکنگ سے اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ نامعلوم افراد نے مصطفی آباد کے گرجا گھر کے سامنے دیوار پر سیاہی سے داعش تحریر کردیا، جس پر علاقہ میں خصوصاً مسیحی برادری میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مصطفی آباد پولیس نے تحریر کو مٹا کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button