مشرق وسطی

حلب،حمص،دیرالزوراورالرقہ میں شامی فوج کاحملہ،درجنوں دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}شام کے علاقے درعامیں شامی فوج نے کئی مسلح دہشت گردوں کوہلاک کرنے کے بعدان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں میزائیل برآمدکیے ہیں۔
الحدث نیوزرپورٹ کے مطابق سرزمین شام میں اس وقت مسلح دہشت گردوں کی شامت آئی ہوئی ہے جہاں درعا میں کئی دہشت گردشامی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں،اسی طرح دوسری عقربا، البطیحۃ،الحارۃ زمرین،شیخ مسکین اوربصرالحریرمیں دہشت گردوں کی ایک بڑی تعدادہلاک کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ حلب میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پرشامی فوج کی جانب سے پے درپے6فضائی حملے کیے گئےجس کے نتیجے میں20دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
حمص میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پرحملہ کرکے ایک گاڑی قبضے میں لیاہے۔
دوسری جانب الرقہ میں دہشت گردتنظیم "لواء الجھادفی سبیل اللہ” کے کئی دہشت گردہلاک کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button