پاکستان

حکومت پنجاب عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے مرزا یوسف حسین

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی جلسہ سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے لاہور میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے قریب ہونے والے حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکات سے پوری دنیا میں اسلام کا نام بدنام ہورہا ہے اور جو لوگ یہ کارروائیاں کررہے ہیں ان کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ،بلکہ ایسے عناصر یہود و نصاری کے ایجنٹ ہیں جو مکتب و مسلک اور عقیدوں کی بنیاد پر انسانیت کا خون بہا رہے ہیں ،حکومت پنجاب عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے،اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی،سید علی اوسط،صغیر عابد رضوی،سہیل مرزا اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور واقعہ کے پیچھے کار فرما چہروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ عیسائی برادری سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button