پاکستان

لاہور کا واقعہ لمحہ فکریہ ہے، مولانا عون نقوی

ادارہ تبلیغ وتعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے گذشتہ روز عیسائی عبادت گاہوں پر ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا واقعہ پورے پنجاب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،رضویہ سوسائٹی میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خواب غفلت سے بیدار ہوں ،سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود اس قسم کے واقعات قابل مذمت اور پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، انہوں نے عیسائی برادری سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومتی اداروں سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button