مشرق وسطی

بحرین:’’جوجیل‘‘میں قید،سیاسی رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے۔

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)بحرین کے مختلف علاقوں میں سیاسی گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے اوراحتجاجات ہوئے،جس کے نتیجے میں ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں کی جانب سے مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ کے علاوہ فائرنگ بھی کھول دی گئی۔
العالم ٹی وی نے بحرینی ذرائع کےحوالے سے کہاہےکہ آج بحرین کے علاقےکرانہ،المالکیہ،الدراز اوردیگرعلاقوں میں’’جوجیل‘‘کے اندرقیدسیاسی رہنمائوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئےحکومت کے خلاف مظاہرے اوراحتجاجات ہوئے۔ذرائع کے مطابق اس مظاہرے میں مختلف سماجی کارکنان،مذہبی شخصیات اوراسیروں کے اہل خانہ نے شرکت کی،ذرائع کاکہناہے کہ آل خلیفہ کے گماشتوں نے ان پرامن مظاہرین پرآنسوگیس کی خوب شیلنگ کی،دوسری جانب بلااشتعال فائرنگ بھی کھول دیاجس کے نتجے میں کئی افرادزخمی ہوئے۔اس موقع مظاہرین کے حوصلے بلند دکھائی دئیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button