پاکستان

تیس سال سے جاری شیعہ نسل کشی کے باوجود ملت جعفریہ آج بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ ہے

مجلس وحد ت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے ملک بھر میں بالخصوص سندھ سے سینیٹ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اْمید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب سینیٹرز غریب عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھر پور جدوجہد اور ایوان بالا میں آواز بلند کرینگے۔ عوام کی خوشحالی اور قانون کی سر بلندی کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کرینگے۔عوام کے منتخب نمائندوں کی امانت کی بھر پور طریقے سے پاسداری کرینگے۔ ایوان بالا میں جاکر عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے آواز بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین تمام نو منتخب سنیٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ امید رکھتی ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سندھ کی پسماندگی اور عوام کے حقوق کے لئے بھر پور آواز بلند کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کے حق کی آواز بلند کرنے کو اپنا فریضہ قرار دیا ہے، ہم نے عہد کیا ہے کہ اس سرزمین میں بسنے والے شیعہ، سنی غرض ہندو اور عیسائی برادری کے بھی حقوق کے ترجمان بنیں گے اور ان کے حقوق کی پامالی کو ہرگز برداشت نہیں گے، لہٰذا نو منتخب سینیٹرز اپنے ملک کی عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین قرار دیں، تاکہ برسوں سے ظلم کی چکی میں پسنے والی قوم کو امید کی راہ دکھائی جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ تیس سال سے جاری شیعہ نسل کشی کے باوجود ملت جعفریہ آج بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی سرزمین پر شیعہ و سنی کی وحدت کا سفر جاری و ساری رہے گا اور اس سرزمین خداداد کو ہم سب مل کر تکفیریت کے بے قابو لشکر سے نجات عطا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button