ایران

آیت اللہ خامنہ ای کی بیماری کی جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے، رہبر انقلاب صحت یا ب ہیں مونین متوجہ ہوں!!!!

ولی امر المسلمین آیت اللہ خامنہ الحمداللہ صحت یاب ہیں،دشمنِ اسلام کی جانب سے رہبرانقلاب کی بیماری اور انکی جانشینی کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھلائی جارہی جو دراصل اسلام دشمن عناصر کی شیعیان علی ابن ابی طالب ؑ کے خلاف ایک جنگی وار ہے، لہذا مومنین باخبر رہیں کہ ولی امر المسلمین آیت اللہ خامنہ ای مکمل صحت یاب ہیں۔

واضع رہے کہ دشمن کی جانب سے ولی امر المسلمین جہاں آیت اللہ خامنہ ای کی بیماری اور جانشینی کی جھوٹی خبر ایک ایسے وقت میں پھلائی گئ ہے جب دنیا بھر کے شیعہ دشمن کے سامنے اپنے رہبر کی قیادت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہورہے ہیں اور انقلاب امام زمانہ عج کی تیار ی میں مصروف ہیں، افریقا سے لے کر مشرق وسطی ،یورپ اور ایشیا میں حامیاں اسلام کے لئے محبت کا محور اور دشمناں اسلام کے لئے تلوار اس وقت رہبر انقلاب ہیں تو دوسری طرف مشرق وسطی میں داعش کی صورت میں امریکا و اسرائیل کی ناکامیوں اور شکست کی اصل محور بھی یہی علی ابن ابی طالب علیہ سلام کا شیعہ سید علی خامنہ ای ہیں۔لہذا ایسے وقت میں دشمن نے مومنین میں مایوسی پھیلانے کے لئے ایسی جھوٹی خبریں پھلانا شروع کی ہیں۔ ہم خدا رب العز ت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ سید علی خامنہ اور انکی قیادت میں مکتب اہلیبت ؑ اور اسلام کی خدمت کرنےوالے تمام مجاہدین کی حفاظت فرمائے اور ان دشمن اسلام کو نیست و نابود فرمائے جنہوں نے خبر نشر کی ہے، ساتھ ہی ایسے شیعہ چاہے وہ ایران کے ہوں یا پاکستان کہ جو اس سازش کا حصہ ہیں انہیں ہدایت دے اگر ہدایت کے قابل نہیں تو انہیں بھی نیست و نابود فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button