لبنان

لبنان:جرودعرسال میں آرمی کاداعش کے ٹھکانوں پرفضائی حملہ،درجنوں دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج لبنان کے علاقے جرودوعرسال میں دہشت گردتنظیم داعش کی جانب سے لبنانی فوج کی چھاونی پرفائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان پہنچںے کی اطلاع نہیں ہے۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شام سے ملحقہ سرحدی علاقے جرودعرسال میں میں موجودعالمی دہشت گردداعش کے دہشت گردوں نےآج علی الصباح اس طرف لبنان آرمی کے چھاونی کی طرف فائرنگ کی،تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،ذرائع کاکہناہے اس طرف سے جوابی کاروائی میں پھرلبنانی فوج نے ہیلی کوپٹرکے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button