مشرق وسطی

قاسیم سیلمانی کو زندہ جلا دیں گے ، دہشتگرد تکفیری خلیفہ ابوبکر البغدادی

تکفیری خلیفہ دہشتگرد ابوبکر البغدادی نے جمعہ کے ایک خطبہ میں عراق و شام میں داعش کی کمر توڑنے والے القدس بریگیڈکے سربراہ جنرل قاسیم سلیمانی کے بارے میں توہین آمیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر قاسیم سلیمانی کو زندہ پکڑا تو ہم انہیں بھی اردنی پائلٹ کی طرح زندہ جلادینگے۔ داعش کے تکفیری خلفیہ ابوبکرالبغدادی نے یہ بات نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران کہی جیسے کئی عرب اور بین الاقوامی میڈیا نے لکھا ہے۔ داعش جسکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں کئی ایسے اقدام کرچکی ہے جو قوانین اسلام کے منافی ہیں، اسی طرح کا ایک واقعہ اردنی پائلٹ اور مصر کے عیسائیوں کو زندہ جلاڈالنے کا ہے جسے داعش نے اسلام کے نام پر انجام دیا۔ داعش کی جانب سے کیئے جانے والے ایسے اقدام اسلام کو دنیا میں بدنام کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں جو عالمی استعمار اور صہیونی ایماء پر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ داعش کے ان غیر اسلامی اور غیرانسانی اقدامات سے پردہ اٹھانے اور مسلمانوں کی سرزمین شام و عراق کو داعش کے قبضہ سے آزاد کروانے میں اہم کردارمکتب عاشورہ کے پیروکار اور رہبر انقلاب اسلامی کے ایک سپاہی جنرل قاسیم سلیمانی کا کلیدی کردار ہے،شام اور عراق میں قاسیم سلیمانی کی سربراہی میں شیعہ سنی اور دیگر ادیان کے افراد متحد ہوکر داعش کی کمر ٹوڑ رہے ہیں ۔ لہذا ابوبکر البغدادی جو کہ داعش کی تکفیری خلافت کا خود ساختہ خلیفہ ہے کی جانب سے جنرل قاسیم سلیمانی کے بارے میں اس قسم کے بیان کی توقع کی جاسکتی ہےکیوں کہ اس وقت داعش کی کی راہ میں سب سے بڑا کانٹا ایک حسینی قاسیم سلیمانی ہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button