لبنان

حزب اللہ کی جانب سے لبنانی فوج کودہشت گردی خلاف قیام کرنےکی اپیل۔

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ کے سیاسی شعبے کے سربراہ سیدابراہیم سیدنے لبنانی فوج کوجلدازجلددہشت گردی کے خلاف حقیقی معنوں میں ہتھیاراٹھانے کی اپیل کی ہے،انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت حکومت کے اندراتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے ساتھ مقابلے میں کھڑی ہو۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق سیدابراہیم نے آج ’’المعیصرۃ الکسراونیۃ‘‘ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کودہشت گردی کی طرف سے ہرقسم کے خطرات کاسامناہے،ذرائع کاکہناہے کہ انہوں نے یہ امیدظاہرکی کہ وہ دن بھی آئے گا کہ فوج بھی اسلامی مقاومت کے ساتھ مشرقی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ نبردآزماہوگی۔
انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ امریکہ کی کیادہری پالیسی ہے! اس لئے ایک طرف وہ دہشت گردی کے خلاف اتحادی ممالک کے فوج کی تشکیل کرتاہے جبکہ دوسری جانب یہی امریکہ لبنانی فوج کوہتھیاردلانے سے روک دیتاہے جس کے بارے خطے کے افرادکو سوچناہئیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button