کوئٹہ: یومِ پاکستان پر دیوبندی دہشتگردو کی جانب سے دہشتگردی کی سازش ناکام

07 مارچ, 2015 00:00

کوئٹہ: کوئٹہ اور بلوچستان کے سرحدی شہروں چمن اور قلعہ عبداللہ کے علاقوں سے سیکورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود پر قبضہ کرکے یومِ پاکستان پر یا اس سے قبل دہشت گردانہ کارروائی کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

اس بات کا انکشاف یہاں جمعہ کو صوبائی وزیر برائے داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ڈی آئی جی فرنٹیئر کور برگیڈیئر طاہر محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ہزارگنجی کے علاقے نیوکاہان، قلعہ عبداللہ اور چمن میں ایک سرچ آپریشن شروع کیا۔ ان علاقوں میں غیرقانونی اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار کی نقل و حرکت کے بارے میں انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا ’’کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کالعدم تنظیموں کو 23 مارچ پر دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے اسلحہ اور فنڈز کی فراہمی میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی کے کردار کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ صوبے کے کسی بھی علاقے میں فوجی آپریشن کیا جارہا ہے، اور انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات پر کچھ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ۔
پکڑے گئے ان ہتھیاروں اور گولہ بارود میں 57 مارٹر شیل، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، دو ایس ایم جیز، نو میگزینز کے ساتھ 340 گولیاں، دس آر پی جی-7 راؤنڈز اور دو ہزار بائیس اسنائپر رائفلز اور ان کی گولیوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

12:16 صبح جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔