محرم الحرام 1448 کا چاند نظر آتے ہی پاکستان بھر میں عزاداری امام حسینؑ کا مذہبی جوش و جذبہ
شیعیت نیوز : ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر آتے ہی دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی عزاداری امام حسین علیہ السلام کا مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں شیعہ و سنی عاشقان اہل بیت علیہم السلام عزا کا فرش انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ بچھا رہے ہیں۔ خواتین، مرد، بچے اور بزرگوں کی ہزاروں کی تعداد ان مجالس و جلوس ہائے عزا میں سیاہ پوش ہو کر شرکت کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مریم نواز حکومت کے عزاداران حسینی کو سہولیات فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے، جہلم میں امام بارگاہ قصر زینبؑ پر مجالس عزا پر پابندی
عزاداران حسینی کی جانب سے پانی، شربت اور ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں اور نذر و نیاز کا بھی دل کھول کر اہتمام کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ان شاء اللہ یکم سے 10 محرم، 20 صفر المظفر (چہلم شہدائے کربلا) اور 8 ربیع الاول تک عزاداری کا یہ سلسلہ ملک بھر میں جاری رہے گا۔







